hospital

پھالیہ: غیر قانونی ہسپتال اور حجامہ سنٹرز سیل کر دئیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر نے تحصیل پھالیہ کے نواحی گاﺅں ہیلاں میں قائم غیر قانونی ہسپتال اور حجامہ سنٹر کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ایکٹ 2010 کے تحت سیل کر دیا اور دونوں کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن لاہور کو بھجوا دئیے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19مارچ 2024) موضع ہیلاں میں غیر قانونی ہسپتال اور ایک حجامہ سنٹر کام کر رہے تھے۔ جن کے پاس کوئی کوالیفائیڈ پرسن یا لائسنس موجود نہ تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی غیر قانونی /غیر رجسٹرڈ ہسپتال یا حجامہ سنٹر کو کام کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔

کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو ہمہ وقت صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا جا رہی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ علاج و معالجے کیلئے صرف کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور ٹیسٹ کیلئے مستند میڈیکل کلینیکل لیبارٹریز سے چیک اپ کرائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں