پی ڈی ایم اے نے 7 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا تازہ الرٹ جاری کر دیا

rain in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے اب ایک نئی خبر آگئی ہے۔ جہاں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ صوبے بھر میں 7 جولائی تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، ملحقہ اضلاع کو وارننگ جاری

ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری دریاؤں اور ندی نالوں کو غیر ضروری عبور کرنے سے گریز کریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ڈی ایم اے نے 7 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا تازہ الرٹ جاری کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!