محکمہ موسمیات کے مطابق آج 3 جولائی کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جبکہ کل 4 جولائی کو پبالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
خیبر پختونخواہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، پشاور، خیبر، باجوڑ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔