Dr. Warda Sikandar

منڈی بہاؤالدین کے 2 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، ڈسٹرکٹ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہروڑائچ، ممبرز کمیٹی میڈیسن ڈاکٹر کفایت رسول،ڈاکٹر ارشد تنویر، ڈرگ انسپکٹرز سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22مارچ 2024) اجلاس میں کل 14میڈیکل سٹورز کے کیسز پیش کئے گئے ، جن پر بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی، زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے وغیرہ جیسے الزامات تھے۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے02میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے ،04 میڈیکل سٹورز کو وراننگ اور 7میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل کرنے جبکہ ایک میڈیکل سٹور کو دوبارہ چیک کرنے کاحکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔

میڈیکل سٹور مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ حساس ادویات کو ریفریجریٹرمیں محفوظ رکھیں اوروہ ادویات کی خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈ اور وارنٹی ضرور رکھیں۔کسی میڈیکل سٹور پر زائد المیعاد و ممنوعہ ادویات نہیں ہونی چاہئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔وارننگ یا سزا کے بعد بھی بے قاعدگیوں سے باز نہ آنے والے میڈیکل سٹوروں کا کیس بغیر کسی تفریق کے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا کر موثر پیروی کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں