uae entry permit

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے نیا انٹری پرمٹ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے جدید ویزا سسٹم کے تحت 3 اکتوبر کو نئے انٹری پرمٹ کا اعلان کیا گیا ہے، یو اے ای میں ملازمت کے حصول کے خواہشمند افراد یہ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیا سنگل انٹری پرمٹ متحدہ عرب امارات میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے ذہین اور ہنرمند نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ اس ویزا کے لیے کسی میزبان یا اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے، قبل ازیں ملازمت تلاش کرنے کے لیے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزا لے کر آنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزٹ ویزے پر اب آپ 30 کی بجائے 60 دن تک یو اے ای میں قیام کرسکیں گے

اہلیت کا معیار:
یو اے ای حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت تلاش کرنے کے لیے نیا ویزا منسٹری آف ہیومن ریسورسز کی جاری کردہ گائیڈلائن کے مطابق ہنرمند قرار دی گئی تین کیٹگریز میں شامل افراد کو جاری کیا جائے گا۔ کم از کم تعلیم بیچلرز یا اس کے مساوی ہونا ضروری ہے۔

ویزے کی مدت:
سنگل انٹری پرمٹ 60، 90 اور 120 دنوں کے لیے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں