uae

وزٹ ویزے پر اب آپ 30 کی بجائے 60 دن تک یو اے ای میں قیام کرسکیں گے

متحدہ عرب امارات کے داخلے کا وزٹ ویزا یکم ستمبر سے 30 دن کی بجائے اب 60 دنوں کے لیے کارآمد ہوگا، اس تبدیلی سے یو اے ای میں چھٹیاں منانے والوں کو طویل دوروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اور خطے میں قیام کرنے والوں کو زیادہ وقت ملے گا، متحدہ عرب امارات کے ویزا نظام میں متعارف کرائی گئی نئی تبدیلیاں ستمبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔

ابوظہبی ( تازہ ترین ۔ 18 اگست 2022ء ) خلیجی میڈیا کے مطابق ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں نئے آنے والے 60 دن کے وزٹ ویزا سے مستفید ہوں گے، اپریل میں سامنے آنے والے نئے قوانین کے تحت متحدہ عرب امارات میں وزٹ اور ریزیڈنسی ویزا سسٹم میں متعدد تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر چھٹیاں گزارنے یا گھومنے پھرنے کیلئے دبئی جانے والوں کو امارات میں دوگنا وقت ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جدہ، دبئی، لندن اور دیگر شہروں کیلئے پروازیں، ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر

اس سے قبل بہت سی قومیتوں کو صرف 30 دن کا ویزا آن ارائیول ملتا تھا جس میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے مسافر بھی شامل تھے، 30 دنوں کے بعد آپ کو اپنے ویزا کی تجدید کے لیے ادائیگی کرنے سے پہلے 9 دن کی رعایتی مدت ملتی تھی یا اضافی قیام کے ہر دن کے لیے درہم 100 یومیہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تاہم اگلے ماہ سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے وزٹ ویزے پر 60 دن کا لطف اٹھا سکیں گے، جو امارات میں توسیعی تعطیلات کے خواہاں مسافروں کے لیے مثالی اقدام ہے، اس کے ذریعے دبئی جانے والوں کو اپنے کام یا رہائشی ویزا کا بندوبست کرنے کی سہولت بھی ملے گی، تمام داخلے کے ویزے سنگل یا ایک سے زیادہ بار داخلے کے لیے دستیاب ہیں اور مزید 60 دنوں کے لیے ان کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ سیاحتی ویزے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئے پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کی نقاب کشائی کی ہے، جو سیاحوں کو بغیر کسی اسپانسر کے متحدہ عرب امارات میں مسلسل 90 دنوں تک رہنے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس ویزے پر ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ یو اے ای میں رہنے کی اجزت نہیں ہوگی، اس ویزا کے لیے پچھلے 6 مہینوں میں 4 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کا بینک بیلنس رکھنے کا ثبوت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں