آج ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4,138 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی منڈی کے اثرات کے باعث، مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4,300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 436,336 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح، مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت 3,687 روپے کم ہو کر 374,087 روپے پر آ گئی۔
ملک میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت 56 روپے کم ہو کر 6,522 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام قیمت میں 48 روپے کی کمی کے بعد یہ 5,591 روپے پر آ گئی۔
