کمزور پاسپورٹ کے باوجود پاکستانی کن 30 ممالک میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں؟

pakistani passport
Share

Share This Post

or copy the link

پاسپورٹ کی محدود درجہ بندی کے باوجود، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے 30 ممالک تک کا سفر بغیر ویزے کے یا آسان ویزا سہولیات کے ساتھ ممکن ہے۔

جولائی 2026 کی تازہ ترین ہینلے پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری 30 ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں، آمد پر ویزا یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے ذریعے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 100ویں نمبر پر برقرار ہے جو رواں سال کے آغاز میں بہتری کے بعد دوبارہ گر گیا ہے۔ 2025 میں پاکستان 103 ویں نمبر پر تھا، جب کہ 2026 کے دوران رینکنگ میں اتار چڑھاؤ آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں تبدیلی ویزا پالیسیوں، سفری معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے جس کے پاسپورٹ 192 ممالک تک رسائی رکھتے ہیں جب کہ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو ویزہ فری یا آسان سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا، کینیا، روانڈا، سیشلز، بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، وانواتو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت دیگر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

ویزا فری ممالک:

بارباڈوس، جزائر کوک، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، گیمبیا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور وانواتو۔

ویزا آن ارائیول ممالک:

برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کوموروس جزائر، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور-لیسٹے اور تووالو۔

الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن ممالک:

کینیا، سیشلز اور سری لنکا۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کمزور پاسپورٹ کے باوجود پاکستانی کن 30 ممالک میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!