پنجاب بھر میں مون سون کے نویں اور آخری سلسلے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا

rain in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب نے مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سلسلے کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور آج سے 17 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آج راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش متوقع ہے۔ لاہور میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 27 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں کل سے 17 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے ثاقب انور جپہ نے مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب بھر میں مون سون کے نویں اور آخری سلسلے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!