وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا 4 گھنٹے طویل اجلاس۔ 17 اضلاع میں بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کی منظوری۔ بڑے شہروں کو 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کا تیسرا سیشن ہوا۔ اجلاس کو 17 اضلاع میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن اور بیوٹیفکیشن پلان کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے 17 اضلاع میں بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ خوبصورتی اور بہتری کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ کو اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔
مزید بتایا گیا کہ منڈی بہاءالدین میں تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں فوڈ اسٹریٹ، پارک اور پارکنگ ایریا بنایا جائے گا۔ صدر بازار منڈی بہاوالدین کو ماڈل بازار بنایا جائے گا۔ منڈی بہاؤالدین کے 8 قدیم بازاروں کو بحال اور بہتر کیا جائے گا۔
منڈی بہاؤالدین میں رنگ روڈ، فلائی اوور، غلہ اور سبزی منڈی کی منتقلی کی منظوری
گجرات میں 84 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گجرات سٹیڈیم کے قریب فوڈ سٹریٹ اور سولر روڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔ حافظ آباد میں 73 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حافظ آباد میں وینیک روڈ کو ماڈل بازار کا درجہ دیا جائے گا۔ بھکر میں عمر فاروق روڈ اور کینال کی ازسرنو تعمیر اور خوبصورتی کی جائے گی۔
Settlite town mbdin severage installed but not working majority main holes not open, mixer and sucking motors of severage installed not working same for drinking water and streets. All this needs attention of dco mbdin.