Public holiday announced across the country on Thursday

لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور کے عوام بیک وقت 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالت میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حضرت علی ہجویری کے عرس کے موقع پر 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔ جبکہ حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر لاہور بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔

حضرت داتا گنج بخش کے چہلم کے موقع پر مقامی تعطیل کے باعث لاہور کے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 24 اور 25 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ 26 اگست کو پیر کو مقامی تعطیل ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں