منڈی بہاوالدین: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام ست سرا چوک تا پریس کلب یکجہتی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا. مارچ کی قیادت حافظ محمد نعیم جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین نے کی.
مارچ میں تحصیل پھالیہ، تحصیل ملکوال سے قافلوں نے شرکت کی. سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی. شہریوں نے مارچ کا بھرپور استقبال کیا.
حافظ محمد نعیم نے کہا کہ اس وقت کشمیری مظلوم بھائیوں کی مضبوط آواز پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہے. میں عالمی اداروں کو کہتا ہو ں ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر کے بارے سوچیں. رمضان منظور نے کہا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں.
مرکز البدر کے مدیر ڈاکٹر یاسر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ دشمن کے قبضہ میں نہیں دی جا سکتی. موجودہ حکومت کو چاہئے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے اقوام عالم کے سامنے مؤثر مقدمہ پیش کرے اور کشمیر کی آزادی تک ہندوستان سے ہر قسم کے تعلقات اور تجارت کا بائیکاٹ کیا جائے.
Leave a Reply