پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

twins baby
Share

Share This Post

or copy the link

کمپالا: یوگینڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر اپنی بیوی کو خیرباد کہہ کر گھر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی بیوی نیلانگو گلوریا نے بچوں کی ولادت کے لیے کبھی بھی ان وٹروفرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا نہیں لیا جس کے باوجود اُن کے ہاں ہمیشہ ہی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور اب حال ہی میں انہوں نے پانچویں مرتبہ نویں اور دسویں بچے کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش

نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر ان کے شوہرسالونگو نے خاتون کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ شوہر کا مؤقف ہے کہ یہ معمول کی بات نہیں اور اب وہ خاتون اور بچوں کی مزید کفالت نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب خاتون نے اس کی انوکھی وجہ بتائی ہے۔

نیلانگو گلوریا نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا شوہر مجھے کہاں بھیجے گا کیونکہ میں کمپالا اسی کے لیے آئی تھی۔ اس نے کئی بار کہا کہ اسے ایک حمل کے دوران ایک ہی بچہ درکار ہے۔ اب جب میں پانچویں بار ماں بنی ہوں تو اس نے کہا کہ وہ اسے برداشت نہیں کرسکتا اور مجھے گھر سے جانے کو کہا ہے۔ میرے شوہر نے مزید کہا ہے کہ وہ میرا اور بچوں کا مزید خیال نہیں رکھ سکتا۔

خاتون نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا، لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑسکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں‘۔ واضح رہے کہ خاتون کے دو جڑواں بچے بڑے ہونے کے بعد گھر سے جاچکے ہیں اور ایک جڑواں بچہ چند برس قبل چل بسا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!