babies born in abbottabad

ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش

ایبٹ آباد: بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم کے سرکاری اسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں، نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں