اسلام آباد: الیکشن کمیشن پیر کو مزید 4 اضلاع کی حد بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بنچ نمبر 1 میں منڈی بہاؤالدین اور خانیوال اور بنچ نمبر 2 میں کیچ اور گجرات کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔