hajj 2023

حج کے خواہشمند معمر افراد کیلئے خوشخبری

حج کے خواہشمند معمر افراد کی امید بندھنے لگی، سعودی عرب نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو عازمین کیلئے عمر کی بالائی حد میں 65 سال سے زائد کی چھوٹ دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستانی عازمین کیلئے رواں ہفتے میں یہ دوسری اچھی خبر آئی ہے، پہلے یہ طے ہوا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سے پونے 2 لاکھ سے زائد عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے شخص نے 40 سال حرم پاک کی خدمت میں گزار دیے

کرونا کے باعث ایک سال پاکستانی عازمین حج کیلئے نہیں جا سکے تھے، اس کے بعد بتدریج کوٹہ بحال کیا گیا جبکہ کرونا پابندیوں کے باعث عازمین کیلئے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی تھی۔

اب عازمین کی عمر کی حد میں 65 سال سے زائد والوں کیلئے چھوٹ ملنے کا بھی قومی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے وزارت مذہبی امور کے حکام کوعمر کی حد میں چھوٹ کا عندیہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں