سابق امریکی خاتون ریسلر 30 سال کی عمر میں چل بسیں

sara lee death
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن (تازہ ترین – این این آئی۔ 08 اکتوبر2022ء) امریکا سے تعلق رکھنے والی سابق ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سارہ لی کی والدہ نے بیٹی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد موجودہ اور سابق ریسلرز کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

خاتون ریسلر نکی ایش نے سوشل میڈیا پر سارہ لی کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کئی حوالوں سے بہت اچھی تھیں، جو اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے بہت محبت کرتی تھی۔ ایک اور خاتون ریسلر چیلسی گرین نے سارہ لی کی موت پر اظہار دکھ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی ٹوئٹ یا کتنے بھی الفاظ اس خوبصورت انسان کو واپس نہیں لاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آئی سی سی ایمپائر اسد روف انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی سارہ لی کی موت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے لیے متاثر کن تھیں۔سارہ لی نے 2015 میں ریسلنگ کا ایک ریئلٹی مقابلہ جیتا تھا۔ ان کے دیگر اہلخانہ میں شوہر اور 3 بچے شامل ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سابق امریکی خاتون ریسلر 30 سال کی عمر میں چل بسیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!