Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

رقم جمع نہ کرانے پر سابق ایم ایس اور پروکیورمنٹ آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین کی سربراہی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کاروائیاں

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جون 2025 ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کے سابقہ ایم ایس ڈاکٹر رضوان تابش اور پروکیورمنٹ آفیسر سبط حیدر کی جانب سے 11 لاکھ 56  ہزار 522 روپے بدنیتی سے خردبرد کرنے اور گورنمنٹ خزانے میں جمع نہ کروانے پر ایف آر درج کروا دی۔

پھالیہ میں اینٹی کرپشن نے قابضین سے 85 کنال اراضی واگزار کرا لی

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں میں رشوت کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شہریوں کی کثیر تعداد نے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر اینٹی کرپشن افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے کرپشن میں کمی واقع ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں