وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈز کی تقسیم اور ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں بھی ہمت کارڈ جاری کیا گیا۔
رکن صوبائی اسمبلی حمیدہ وحیدالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حمیدہ وحید الدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار خصوصی افراد کے لیے مالی امداد کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
Leave a Reply