منڈی بہاﺅالدین کے 72 ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی تفصیلات قومی احتساب بیورو کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ منڈی بہاﺅالدین کے 72 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 21 ارب 47 کروڑ58 لاکھ 88 ہزار ہے
لاہور: لاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے قومی احتساب بیورو کو گجرات کی 145 ترقیاتی منصوبوں کی تمام دستا ویزات فراہم کر دیں۔ جن کے مطابق گجرات کے 145 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 48 ارب 82 کروڑ65 لاکھ 94 ہزار روپے لاگت تھی۔ اسی طرح منڈی بہاﺅالدین کے 72 ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی تفصیلات بھی قومی احتساب بیورو کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ منڈی بہاﺅالدین کے 72 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 21 ارب 47 کروڑ58 لاکھ 88 ہزار ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا گیا
نیب کو فراہم کئے گئے گجرات کے ریکارڈ میں 9 ارب سے زائد لاگت کے دو منصوبوں کی تفصیلات شامل ہیں اور ان میں نیب کو 9 ارب 92 کروڑ کی لاگت کے پرانا جی ٹی روڈ گجرات سے لکھن وال سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی دستاویزات شامل ہیں۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے 9 ارب 86 کروڑ کی لاگت کے جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے، فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کی تفصیلات بھی نیب کو دے دی گئیں۔
5 ارب 43 کروڑ کی لاگت کے شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب پر پل کی تعمیر کے منصوبے کی دستاویزات بھی دے دی گئیں۔ پنجاب پی اینڈ ڈی کی جانب سے نیب کو 3 ارب کے کھاریاں، ڈنگہ روڈ، اڑھائی ارب کے ڈھل بنگھی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔