Dengue Patient

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کی وباء جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 23، لاہور سے 1 اور قصور سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مچھر مار سپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش شروع ہو گئی

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 153 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 550 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں