ڈپٹی کمشنر کا گوجرہ ، وڑیائیت، میانہ گوندل، ڈفر اور 28 چک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

pp 67
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ہائی ویز اور پبلک ہیلتھ کی ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے گوجرہ ، وڑیائیت، میانہ گوندل، ڈفر اور 28 چک کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسیئن ہائی وے رانا اقبال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 02دسمبر 2022) اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کی دوران تکمیل ان کے وقتاً فوقتاً معائنے کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا حلقہ پی پی 67 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ترقیاتی سکیموں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے تا کہ مربوط ترقی کے خواب کی تعبیر کو پورا کیا جا سکے، اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی۔

انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے اجراءکے بعد ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں تا کہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے تحت مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا گوجرہ ، وڑیائیت، میانہ گوندل، ڈفر اور 28 چک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!