pp 67

ڈپٹی کمشنر کا حلقہ پی پی 67 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترقیاتی سکیموں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے ، حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی.

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم دسمبر 2022) انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کر کے تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرے، سیدا ڈنڈکا، قادرآباد ، گھوگانوالی اور پانڈووال میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا افسران کے ہمراہ پی پی 67 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، ایکسیئن ہائی وے ، روڈ، پبلک ہیلتھ سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا معائنہ کیا اور بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سڑکوں اور دیگرز فلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ۔ غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران اور انجینئرزکو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی، رفتار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

جاری ترقیاتی سکیموں کے دوران تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ انہوںنے کہاکہ کام نہ کرنے یا سست روی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے جاری منصوبوں کا گاہے بگاہے دورہ کر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتا رہوں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں