منڈی بہاؤالدین: روزمرہ کی چیزیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔ انتظامیہ خاموش یا مافیا کے سامنے بے بس؟ عوام میں چہ میگوئیاں۔
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر یا محلہ جات میں چکن ریٹ سے 100 روپے اضافہ اور دودھ ملاوٹ شدہ کیمیکل سے تیار شدہ بچوں میں بیماریاں بانٹنے لگا۔ پیاز، سبزیاں، فروٹ سب کچھ ریٹ لسٹ سے ایک سو پچاس روپے زیادہ پر کلو فروخت ہوتے ہیں۔ اسی طرح دالیں وغیرہ بھی ریٹ سے کہیں زیادہ مہنگی۔
غریب پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا۔ باقی کسر منڈی کے تاجر مافیا نے ضلعی انتظامیہ سے ملی بھگت پر غریب کا خون چوس رہا ہے۔ سب بڑا جھوٹ یہ ہے کہ وزیر اعلٰی کو سب اوکے کی رپورٹ دی جاتی ہے جبکہ ڈی سی صاحب نے تو ابھی شہر کو دیکھا بھی نہیں اور اے سی صاحب یا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحب اپنے دفتر سے ہی سب اوکے کی رپورٹ اوپر تک بھیج رہے ہیں۔
خداراہ اپنے ضروری کاموں یا دفتر سے باہر نکلیں اور ریٹ چیک کریں اور ملاوٹ شدہ دودھ کیمیکل والا سرعام فروخت ہو رہا ہے جس سے لوگوں کے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ ان پر ترس کریں عوام الناس نے وزیراعلٰی مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈی سی منڈی بہاوالدین سے پر زور اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملاوٹ سے پاک پنجاب پر عمل درآمد کرتے ہوئے منڈی بہاوالدین پر نظر فرمائیں
Leave a Reply