منڈی بہاؤالدین، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے متعدد دیہاتوں میں قائم صاف پانی کے پروجیکٹ ناکارہ ہونے لگے۔ یہ صاف پانی کے منصوبے غیر ملکی امداد سے متعدد دیہاتوں میں لگائے گئے تھے۔ صاف پانی کے استعمال سے ان دیہاتوں میں کئی بیماریوں سے نجات ملی۔
اس کا بجلی کا بل اور مرمت کا بل اہل دیہہ مل جل کر ادا کرتے تھے۔ جب بجلی سستی تھی تو بل 15 ہزار تک آتا تھا۔ اب بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے بل ڈیڑھ لاکھ کے قریب آ رہا ہے۔ جو کہ لوگوں کی استطاعت سے باہر ہے۔ اور یہ منصوبے بند ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے ان بنے بنائے منصوبوں کے بجلی کے بل اور مرمت کا ذمہ اٹھائے تاکہ اہل دیہہ صاف پانی سے مستفید ہو سکیں۔