گھنیاں: سانپ کے ڈسنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ میں ویکسین کی عدم دستیابی ،سانپ کے ڈسنے سے گھنیاں کا تیرہ سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا

پھالیہ کے علاقہ گھنیاں میں تیرہ سالہ بچہ عبدالرحمن سانپ کے ڈسنے سے زندگی کی بازی ہار گیا . بچے کو فوری طور پر صبح پانچ بجے کے قریب پھالیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا مگر شعبہ ایمرجنسی میں ویکسین موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے منڈی بہاوالدین ریفر کر دیا

منڈی بہاوالدین پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی اور بچہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کی سب سے بڑی تحصیل ہے اور ٹی ایچ کیو پھالیہ میں سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین کا موجود ہی نہ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں