superior college mandi bahauddin

سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، طلبا و طالبات نے بھر ہور حصہ لیا رسہ کشی، کیرم بورڈ، لوڈو، دیگر کھیلوں سمیت اصلاحی خاکے پیش کئے گئے، اچھی کارکردگی کے حامل طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق سپئیرئر کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پلس کلاسز کے لیئے سپئیرئر فیسٹا فن پرائم کا انعقاد کیا، جس میں طلباوطالبات نے مختلف گیمز میں بھر پور حصہ لیا جس میں رسہ کشی پنچہ لڑائی باسکٹ بال شوٹنگ کیرم بورڈ اور لڈو کی گیمز منعقد کی گئیں تاکہ طلباء و طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی نشونما ہو سکے .

پنجاب کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، طالبات نے ثقافتی لباس پہن کر شاندار ٹیبلوز پیش کئے

طلبہ نے پروگرام کو خوب سراہا ادارے کے پرنسپل پروفیسر حفیظ احمد کا شکریہ ادا کیا کھیلوں کے اختتام پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پرنسپل پروفیسر حفیظ احمد وائس پرنسپل پروفیسر عبدالسبحان اور ای کیو (EQ) لیڈر پروفیسر کاشف بلوچ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے.

اپنا تبصرہ لکھیں