death dua in arabic

نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تدفین آج ہوگی

بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تدفین آج ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔ گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق بھی منڈی بہاؤالدین سے ہے جہاں نوجوانوں کی تدفین کے لیے قبریں کھودنے کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں نے جمعے کی شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافروں کو ہلاک کر دیاتھا۔ تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔ مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔

بلوچستان: نوشکی میں ایرانی زائرین کی بس پر فائرنگ، 9 افراد شہید

گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد جاں بحق افراد کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔ سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک فتح شاہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں