منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر سڑک کی تعمیر کے لیے 6 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ روپے کی منظوری

DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

پنجاب میں تین ترقیاتی سکیموں کے لیے 17 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کے لیے 17 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

بے نظیر چوک تا لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دو لین بنانے کے لیے 9 ارب 29 کروڑ 21 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر سڑک کی تعمیر کے لیے 6 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ پی ایم یو کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک ارب 77 کروڑ 85 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *