budget

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 17 مئی 2024 سے شروع ہو رہا ہے

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15مئی 2024) اجلاس میں بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 17 مئی 2024 سے شروع ہو رہا ہے جس کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقوم کی ادائیگیوں کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

بینیفشریز کو سنٹرز پرسایہ دار جگہ، جنریٹر، پنکھوں کی سہولت، ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت دیگر تمام تر ضروریات فراہم کی جائیں۔ اسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے فوکل پرسن ہونگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں