victim of Markhor

چترال میں امریکی شہری کا 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار

پشاور: چترال میں امریکی شہری نے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کو 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے پرمٹ پر 45 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار کرلیا۔

امریکی شہری نے چترال شہر کے نواحی گاؤں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے، جو اس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔

امریکی شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون نے ٹرافی ہنٹنگ کیلیے 1 لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر یعنی (2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں