ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک. تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد افضال نے تحصیل پھالیہ مین بازار میں مختلف بیکری و کریانہ شاپس کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔
منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 10 ستمبر 2024) انہوں نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مختلف بیکری اور کریانہ شاپس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد افضال کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔