لیویز فورس نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا ہونے والی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے خضدار کے علاقے مولا کنوہو میں 2 مغوی لڑکیوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔
لیویز کی موجودگی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی کاررائی پر لیویز نے ملزمان تین ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ لیویز کے مطابق مغوی لڑکیوں کی شناخت سعدیہ سکنہ فیصل آباد اور عالیہ لاہور سکنہ داتا دربار لاہور سے ہوئی ہے۔مغوی لڑکیوں کے ورثاء کو اطلاع دی گئی جو خضدار پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا سے 151 مغوی لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار لیویز فورس کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اغواءکاروں کی گرفتاری اور مغوی لڑکیوں کی باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔
Leave a Reply