مندی بہاوالدین میں مون سون بارشوں سے تباہ کاریاں، گودام میں رکھی گئی گندم کی 45 ہزار بوریاں تباہ، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں 6 فٹ پانی کھڑا ہونے سے جیل کی دیواریں گر گئیں
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جولائی 2023) منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. بارش کا پانی محکمہ خوراک اور جیل میں داخل ہوگیا. گندم کے گودام اور جیل کوارٹرز کی دیواریں 6 فٹ پانی کھڑا ہونے پر گر گئیں
منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا ہنگامی دورہ. گندم گودام میں رکھی 45 ہزار بوریاں متاثر ہونے کا خدشہ. انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کیلئے متعلقہ اداروں کو طلب کر لیا. ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیتی رہی
منڈی بہاوالدین: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نکاسی آب کیلئے گندم گودام کی خود دیوار توڑتے رہے. ریسکیو، بلدیہ اور محکمہ خوارک کا عملہ نکاسی آب کیلئے متحرک. ڈسڑکٹ جیل کی بیرکوں میں بھی بارشی پانی داخل ہوگیا. جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کا احتجاج
منڈی بہاوالدین: جیل کو چاروں اطراف سے پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا.جیل سے نکاسی آب کیلئے ریسکیو کی ٹیم متحرک ہوگئی. ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی جیل پہنچ گئے.ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا جیل کی حدود سے بارشی پانی کی نکاسی کا حکم.ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے 4 فٹ بارشی پانی میں داخل ہو کر حالات کا معائنہ کیا