Tag: District Jail Mandi Bahauddin

  • ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے قیدیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا

    ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے قیدیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا

    منڈی بہاوالدین: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنرمند بنائے گا،جیل سمال فیکٹریز بھی لگائی جائیں گی،چیمبر کے وفد کی صدر حیدر رضا نقوی کی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات، معاملات کو حتمی شکل دینے پراتفاق

    منڈی بہاوالدین قیدیوں کو ہنرمند بنانے اور قیدیوں کو جیل میں روز گار فراہم کرنے کے پنجاب حکومت کے پروگرام کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین کے وفد نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہانگیر ڈوگرنے اس موقع پر کہاکہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کو ہنرمند بنانےاورانہیں جیل کے اندرروزگارفراہم کرنے کے لیے صوبہ پنجاب کی بڑی جیلوں میں قیدیوں یہ روزگار کی سہولت فراہم کی گئی ہےاسی طرح منڈی بہاوالدین جیل کے قیدیوں کوبھی ہنر مند بنانے اور انہیں روزگاربنانے کےپروگرام شروع کیا جارہاہے۔

    اس لیے سزا پانے والے قیدی نہ صرف ہنرمندبنیں گے بلکہ جیل سے روزگار کما کر گھروں میں رقوم بھی بھجواسکیں گے۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید حیدر رضا نقوی نے اس موقع پرکہاکہ چیمبرقیدیوں کی فلاح وبہبود اورانہیں فعال رکن بنانے کے بھر پورفراہم کرے گا۔اور جیل کے اندر سمال فیکٹریز لگاکر نہ صرف قیدیوں کو ٹریننگ دی جائے گی بلکہ انہیں روزگار بھی فراہم کیاجائے گاتاکہ وہ جیل میں رہتے ہوئے اپنے خاندانوں کفالت کرسکیں۔

    اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاوفد جلد لاہور اور فیصل آباد جیل کا دورہ کریگا۔اور وہاں قیدیوں کے لیے روزگار کے مواقعوں کا جائزہ لے گا۔تاکہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں بھی اسی طرز پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔وفد میں رانا نوشاد، عبدالحمید بلند ظفر حمید خان،لالہ محمد اعظم اور ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی ظفر راں مدثر سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بھی موجود تھے۔

  • بارش سے تباہ کاریاں، گودام میں گندم کی 45 ہزار بوریاں تباہ، ڈسٹرکٹ جیل زیر آب

    بارش سے تباہ کاریاں، گودام میں گندم کی 45 ہزار بوریاں تباہ، ڈسٹرکٹ جیل زیر آب

    مندی بہاوالدین میں مون سون بارشوں سے تباہ کاریاں، گودام میں رکھی گئی گندم کی 45 ہزار بوریاں تباہ، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں 6 فٹ پانی کھڑا ہونے سے جیل کی دیواریں گر گئیں

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جولائی 2023) منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. بارش کا پانی محکمہ خوراک اور جیل میں داخل ہوگیا. گندم کے گودام اور جیل کوارٹرز کی دیواریں 6 فٹ پانی کھڑا ہونے پر گر گئیں

    منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا ہنگامی دورہ. گندم گودام میں رکھی 45 ہزار بوریاں متاثر ہونے کا خدشہ. انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کیلئے متعلقہ اداروں کو طلب کر لیا. ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیتی رہی

    منڈی بہاوالدین: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نکاسی آب کیلئے گندم گودام کی خود دیوار توڑتے رہے. ریسکیو، بلدیہ اور محکمہ خوارک کا عملہ نکاسی آب کیلئے متحرک. ڈسڑکٹ جیل کی بیرکوں میں بھی بارشی پانی داخل ہوگیا. جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کا احتجاج

    منڈی بہاوالدین: جیل کو چاروں اطراف سے پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا.جیل سے نکاسی آب کیلئے ریسکیو کی ٹیم متحرک ہوگئی. ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی جیل پہنچ گئے.ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا جیل کی حدود سے بارشی پانی کی نکاسی کا حکم.ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے 4 فٹ بارشی پانی میں داخل ہو کر حالات کا معائنہ کیا

  • ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 4 نظر بندوں کو رکھا گیا ہے

    ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 4 نظر بندوں کو رکھا گیا ہے

    راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت راولپنڈی ریجن کی 6جیلوں میں پی ٹی آئی کے اسیروں کی تعداد621تک پہنچ گئی، ان میں 88نظربند اور533حوالاتی شامل ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعدہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی ،گھیراؤجلاؤ اورحساس مقامات پرحملوں کے بعدبڑی تعدادمیں پاکستان تحریک انصاف کے راہ نماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ،15مئی کی رات تک راولپنڈی کی سینٹرل اڈیالہ جیل میں جڑواں شہروں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے حکم پر نظربندکئے گئے 65افرادکے علاوہ مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈپر لائے گئے 162حوالاتی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی، منڈی بہاوالدین سے 34 کارکنان گرفتار

    نظربندوں میں پانچ خواتین شیریں مزاری ،ملیکہ بخاری ،مسرت جمشیدچیمہ ،فلک ناز چترالی اورورداخان کے علاوہ 60نظربندکئے گئے مردوں میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی،فوادچودھری ،جمشید اقبال چیمہ ،علی محمدخان ،اعجازچودھری ،سیف اللہ نیازی وغیرہ شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے اسیروں کی تعداد386بتائی جاتی ہے.

    ان میں 15نظربند اور371حوالاتی ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں پی ٹی آئی کے صرف تین اسیرہیں اوریہ تینوں نظربندہیں۔ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ایک خاتون کونظربندکیاگیاہے جبکہ حوالاتی کوئی نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 4نظربندوں کورکھاگیاہےجبکہ ریجن کی سب جیل چکوال میں پی ٹی آئی کاکوئی اسیرنہیں ہے ۔

  • ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل منڈی بہاءالدین شمشاد حسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن روالپنڈی مقررکردیا

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل منڈی بہاءالدین شمشاد حسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن روالپنڈی مقررکردیا

    راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شمشادحسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس راولپنڈی تعینات کردیاگیا.

    حکومت پنجاب نے گریڈ17کے افسر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شمشادحسین کو ریجنل آفس راولپنڈی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن مقررکردیا۔

  • کاروباری شخصیات کی جانب سے منڈی بہائوالدین جیل کے قیدیوں میں جرسیاں، سویٹرز تقسیم

    کاروباری شخصیات کی جانب سے منڈی بہائوالدین جیل کے قیدیوں میں جرسیاں، سویٹرز تقسیم

    ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں 700 سے زائد افراد مختلف نوعیت کے جرائم میں قید ہیں ۔ ان میں سے بہت سارے اسیران ایسے ہیں جن کے عزیز و اقارب یا تو ان کے پیچھے آنا چھوڑ جاتے ہیں یا ان کی ملاقات پر آنے والا ہوتا ہی کوئی نہیں۔ ایسے لوگ شدید سردی کے موسم میں جیل انتظامیہ کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ان کے پاس سردی سے بچنے والا لباس موجود نہیں ہوتا۔

    جیل انتظامیہ کو ایسے افراد کے لیے گرم لباس کا انتظام کرنے کے لیے ہمیشہ شہر کے مخیر اور صاحب ثروت حضرات کا تعاون درکار ہوتا ہے۔ آج ہم نےمقامی کاروباری شخصیات جناب راجہ نصراللہ صاحب اور علامہ اقبال ٹاؤن والے حاجی افضل گوندل صاحب کی طرف سے اسیران میں بڑی تعداد میں جرسیاں اور سویٹرز تقسیم کیے ہیں جس پر میں جیل انتظامیہ اور بالخصوص اسیران کی طرف سے انکا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    البتہ ابھی اسیران کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جن کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے گرم لباس، جرسیوں اور جوتوں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔ جیل انتظامیہ اس حوالے سے آپ دوستوں کے تعاون کے لیے پر امید ہے۔

  • انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

    انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

    منڈی بہاءُ الدین کی جیل میں پیسے دو اور مرضی کی سہولت پاؤ. انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کرپٹ افسران قرار

    سماء نیوز کے مطابق صوبائی انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ نے منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں، جس کے مطابق جیل میں نوٹ دکھاؤ اور مرضی کا کام کراؤ کا قانون ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کا من پسند جیل سپرنٹنڈنٹ ماہانہ لاکھوں روپے کمارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین وہ ضلع ہے جہاں زیادہ تر پولیس افسران پرویز الہٰی کی سفارش پر تعینات کیے جاتے ہیں

    جیل میں ہر کام اور ہر سہولت کا ریٹ فکس ہے، پیسے دیں اورمرضی کا کام کروائیں، اور صوبائی انٹیلیجنس سینٹر رپورٹ میں اس سارے دھندے میں ملوث سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل دونوں کرپٹ افسر قرار دیئے گئے ہیں، جن کی نگرانی میں 50 لاکھ روپے تک کی رشوت وصول کی جاتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو اچھے کمرے دینے کیلئے 10 سے 15 ہزار روپے لئے جاتے ہیں اور خود جیل ملازمین من پسند ڈیوٹی لگوانے کیلئے افسران کو 5 ہزار روپے رشوت دیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ملازمین 15 سے 20 ہزار روپے دے کر اپنی غیرحاضری کو حاضری میں تبدیل کروادیتے ہیں، جبکہ جیل میں کرپشن کیخلاف بولنے والے قیدیوں کو سخت نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان رشوت کا آدھا حصہ خود رکھتا ہے اور آدھا عملے میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد بھی کرپٹ افسر ہیں۔ رپورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی تجویز دی گئی ہے۔

  • ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 2قیدیوں میں ایڈز کا مرض لاحق

    ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 2قیدیوں میں ایڈز کا مرض لاحق

    راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب کی جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈزسے متاثرہ اسیروں کی تعداد 272 ہوگئی ، ان میں سےسب سے زیادہ 92مریض راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں مقید ہیں ۔

    ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب بھرکی 42جیلوں میں میڈیکل سکریننگ کے دوران انکشاف ہواکہ صوبے کی 32جیلوں میں ایڈزکے مریض ہیں جس پرانہیں دیگراسیروں سے الگ کرکے ان کاعلاج معالجہ شروع کردیاگیاہے ، ایچ آئی وی ایڈز کے 272 مریضوں میں سے زیادہ 204 ایسے حوالاتی ہیں جن کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ، 68 سزا یافتہ قیدی ہیں۔

    ان میں راولپنڈی ریجن کی پانچ جیلوں میں 92 ایچ آئی وی ایڈز کے قیدی ہیں جن میں سینٹرل جیل اڈیالہ میں 68، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں3، ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں 11، ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 8 اور ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 2قیدی شامل ہیں۔

    لاہور ریجن کی 7جیلوں میں 61،فیصل آباد ریجن کی جیلوں میں 43،ساہیوال ریجن کی جیلوں میں 23 ​​،سرگودھا ریجن کی پانچ جیلوں میں 21 قید ی ایڈزکے شکارہیں ۔ ملتان ریجن کی دو جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے 16 ، بہاولپور ریجن کی جیلوں میں 11اور ڈی جی خان ریجن کی تین جیلوں میں5 قیدی ہیں۔