منڈی بہا الدین میں جولائی میں خواتین کے اغوا و ریپ کے 40 سے زائد مقدمات درج ہوئے

rape
Share

Share This Post

or copy the link

صرف جولائی کے مہینے میں صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں خواتین کے اغوا، عصمت دری اور جنسی استحصال کے 40 سے زائد الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

منڈی بہاءالدین (‌ظہیر عباس سیال) ضلع میں درج 46 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کے مطابق یہ واقعات یکم جولائی سے 24 جولائی کے درمیان پیش آئے۔ ان میں سے اکثر مقدمات تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 376(3) (نابالغ سے ریپ)، 365بی (عورت کا اغوا، اغوا یا شادی کے لیے مجبور کرنا)، 496-اے (آمادہ کرنا یا حبس بے جا میں رکھنا) سمیت مختلف سنگین دفعات کے ساتھ درج کیے گئے ہیں۔

گھر میں ٹھہرے مہمان نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
منڈی بہاؤالدین میں 13 سالہ لڑکے سے متعدد بار اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی
پھالیہ: قرآن پڑھانے والے قاری کی مسجد میں طالبعلم سے زیادتی، مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق سیکشن 376(3) کے تحت سات مقدمات درج کیے گئے تھے۔ دفعہ 376 کے تحت چار مقدمات درج کیے گئے۔ دفعہ 365B کے تحت 13 اور دفعہ 496-A کے تحت 21 مقدمات درج کیے گئے۔ دو مقدمات دفعہ 511 کے تحت درج کیے گئے جبکہ ایک دفعہ 114 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں مختلف طریقوں اور حیلوں کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں اور نوعمروں کے اغوا، عصمت دری اور جنسی استحصال کی تفصیلات شامل ہیں۔ مجرموں کی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور لڑکیوں کی عمریں 10 سے 28 سال کے درمیان ہیں جن میں سے اکثریت کی عمریں 10 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

زیادہ تر وارداتیں پولیس سرکل صدر منڈی بہاؤالدین کی حدود میں ہوئیں جبکہ دیگر واقعات پولیس سرکل پھالیہ اور سرکل ملکوال میں پیش آئے۔ان مختلف واقعات کے مقدمات صدر، سول لائن، کٹھیالہ شیخاں، گوجرہ، میانہ گوندل، پاہڑیانوالی، پھالیہ اور دیگر تھانوں میں درج کیے گئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہا الدین میں جولائی میں خواتین کے اغوا و ریپ کے 40 سے زائد مقدمات درج ہوئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!