منڈی بہاؤالدین میں 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے حوالے سے بچے کی بیوہ ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چک 30 شادیوال کی بیوہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے کو 6 ماہ قبل گاؤں کے 4 لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے بیٹے کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی اور متعدد بار اجتماعی زیادتی کی۔
شفقت آباد: بااثر ملزمان کی 10 سالہ بچے سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ قبل بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں ہوچکی ہیں۔