مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طالبعلم سے معلم کی زیادتی ۔ مقدمہ درج ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کے محلہ شیر آباد کے رہائشی قیصر فاروق کا بارہ سالہ بیٹا عبدالرحمن محلہ کی مسجد میں ہی قرآن کریم کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ عبدالرحمن کے نانا محمد اعظم کے بیان کے مطابق اس کا 12 سالہ نواسہ عبدالرحمن 5جولائی کو صبح روٹین کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا اور وقت پر واپس نہ آیا
بیٹھک میں بلا کر بچوں سے زیادتی کرنے والا باشندہ گرفتار
اس کی والدہ نے نواسے کے پیچھے مجھے مسجد میں بھیجا اور جب میں ایک اور محلے دار کے ہمراہ مسجد پہنچا تو اندر کمرے سے آوازیں سنائی دیں جب اندر داخل ہوئے تو کمرے میں مسجد کا معلم قاری طفیل ولد محمد عنائت ساکن پھالیہ بوٹا میرے نواسے کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا جو کہ ہمیں دیکھ کر وہاں سے بھاگ گیا ۔
بچے سے پوچھ گچھ کرنے پر پتا چلا کہ یہ قاری میرے نواسے کے ساتھ پہلے بھی تین چار بار نازیبا حرکات کر چکا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ ہم نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے