Road between Pahrianwali and Sohawa is in a dilapidated condition

منڈی بہاءالدین میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی مشرقی سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جبکہ کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گوپس میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی 15 سے20 ستمبر کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سب سے زیادہ بارش فیصل آباد (علامہ اقبال کالونی 48، مدینہ ٹاؤن واٹر ورکس 47، ڈوگر بستی 40، جی ایم اے واٹر ورکس 35، گلستان کالونی 14)، گجرات 25، اسلام آباد (سید پور 21)، جہلم 20، ساہیوال 15، بہاولنگر 13، منگلا 8، جھنگ 6، منڈی بہاؤالدین، نارووال 2، لاہور ائیرپورٹ ایک، کوٹلی 42، دیر (بالائی17)، بالاکوٹ 21، مالم جبہ، میر کھانی اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بھکر، ڈی آئی خان اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں