rain water on road

محکمہ موسمیات کی 15 سے20 ستمبر کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 ستمبر (شام/رات) سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ۔ 16 ستمبر کو مغربی ہوائیں بھی ان علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:

15(شام/رات) سے20 ستمبرکے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور ،لاہور، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

16 (شام/رات)سے18 ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اوربھکر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات ، خضدار، میر پور خاص ، خیر پور، تھر پارکر، عمر کوٹ اورسانگھڑ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اپنا تبصرہ لکھیں