14 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی؛ یاسر شاہ اور ان کے دوست پر مقدمہ درج

rape
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں قومی ٹیم کے باؤلر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کے خلاف ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کےدوست فرحان نے لڑکی سے فون نمبر لیا اور کچھ دن بعد دوستی کا دعوی کرنے لگا۔ فرحان لڑکی کی یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرواتا تھا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ دونوں نے مجھے بھلا پھسلا کر شیشے میں اتارا اور 14 اگست کو جب ٹیوشن جا رہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بٹھایا اور ایف الیون فلیٹ پر لے گیا اور دست درازی شروع کی۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمت کرنے پر میرے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ فرحان نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے شکایت کی تو ویڈیو وائرل کردوں گا۔

لڑکی کے بیان کے مطابق فرحان نے کرکٹر یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی۔ یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے۔ اگر شکایت کی تو کسی بھی مقدمے میں پھنسوا دوں گا۔ اے ایف آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم فرحان نے اس کے واقعے بعد بھی بلیک میل کیا اور جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔ فرحان، یاسر شاہ سے فون پر بات کرواتا اور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق 11 ستمبرکو واٹس ایپ پر لڑکی نے جب یاسر شاہ کو سارے معاملے کے بارے میں بتایا تو انھوں نے مذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب پولیس کو درخواست دینے سے متعلق یاسر شاہ کو بتایا تو اس نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ تو ہوگیا۔ اب فرحان سے نکاح کرلو۔ تمہارے نام پر فلیٹ کر دوں گا اور 18 سال کی عمر ہونے تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا۔ تاحال کرکٹر یاسر شاہ کا اس کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
14 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی؛ یاسر شاہ اور ان کے دوست پر مقدمہ درج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!