منڈی بہاءالدین: ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر مانگٹ ڈریم کو جرمانہ عاید کیا اور ایک اور شادی ہال قصر سلطان کو سیل کردیا .
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈش کا قانون لاگو ہے جس کی بنا پر ون ڈش کی پا بندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ھال مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ میں بھی شرکت کی میٹنگ شرکاء کو کہا کہ وہ ون ڈش کے قانون پر عمل درآمد کریں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شادی ہال مالکان کو ون ڈش کی خلا ف ورزی نہیں کر نے دی جاے گی
اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے تین مختلف پٹرول پمپ کے پیمانہ جات اور کے فارم کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر تینوں پٹرول پمپ کو جرمانہ عائد کرکے سیل کردیا