takht mahal

گورنمنٹ پرائمری سکول تخت محل میں پنجاب کلچر ڈے جوش و جزبے سے منایا گیا

آج 14 مارچ 2022 کو ثقافتی دن کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول تخت محل مرکز چک شہباز تحصیل پھالیہ میں ہماری ثقافت اور ورثہ کی ایک شاندار نمائش کی گئی

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 مارچ 2022) ضلع بھر کی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول تخت محل میں پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا جس کی میزبانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرجناب یاسر عرفات کدھر صاحب ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا فاروق احمد تارڑ صاحب اور ذکاء اللہ تارڑ صاحب فیض احمد صاحب عامر شہزاد صاحب وقار یونس صاحب افتخار احمد تارڑ صاحب ابن الحسن شاہ صاحب محمد فرقان صاحب نے کی ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین میں پنجاب کلچر ڈے کیسے منایا گیا؟ ویڈیو دیکھیں

جس میں کچن کا ماحول ڈیرے کا ماحول دستکاری پنجابی کھیلیں مختلف پیشہ جات لوہار، موچی، دھوبی اور بڑھئی کی نمائیش کے علاوہ بچوں نے مختلف قسم کے کھانے پینے کی چیزوں کے سٹال بھی لگائے۔اور بچوں نے بھنگڑا ڈال کر اور مختلف علاقائی ثقافت کو نمائیاں کرنے کے لیے ڈرامہ پیش کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ جناب محمد عرفان ہنجرا صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب اسلم حیات نسیم صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس کے علاوہ سکول کونسل ممبران،معززینِ علاقہ، بچوں کے والدین مرد و خواتین نے بھی شرکت کی۔

takht mahal

اپنا تبصرہ لکھیں