ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاوالدین میں کورونا ویکسین لگانے کا افتتاح کردیا گیا. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا افتتاح کردیا . منڈی بہاوالدین سے رانا محمد نعیم ڈویثرنل چیف رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن اتھارٹی حاجی امتیاز اور ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے افتتاح کیا

منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کی تازرہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 8 فروری 2021) پہلے مرحلے میں 147 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے. حکومت نے ضلع منڈی بہاوالدین کو 972 کورونا ویکسین کی ڈوز فراہم کی ہیں. منڈی بہاوالدین ضلع میں 2،900 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی میڈیا سے بات چیت.

یہ بھی پڑھیں: آئسولیشن سنٹر منڈی بہاؤالدین میں مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک انتظامیہ ناکام

چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن اتھارٹی حاجی امتیاز احمد نے کورونا ویکسینیشن کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پورے ملک میں سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو پہلے ویکسیشن لگائی جائے. جنہوں نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر کھڑے رہے انہیں یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے. ویکسین پہلے سرکاری ملازمین کو میرٹ پر لگائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں