ممبئی: پاکستان کے خلاف بھارت کی پراپیگنڈا مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔
فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈرز کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر مشہور فنکار شامل ہیں۔
یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ ہندوستان کے 75 ویں یوم جمہوریہ پر ریلیز ہو رہی ہے۔
ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی بار ‘فائٹر’ کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ سے کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ ‘فائٹر’ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا اور اسے ستمبر 2022 میں ریلیز ہونا تھا، لیکن کورونا کی وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوئی تھی۔