منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہونے کے بعد فصلوں، گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگیئں۔
منڈی بہاؤالدین شہر ، رکن ، گوجرہ ، نین رانجھا ، پانڈووال سمیت مختلف گاؤں میں بھی موسلادار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم اور بادام وغیرہ کی فصلوں کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔ ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ساتھ ہی دیہاتوں میں بھی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔