ٹوکیو اولمپکس:ارشد ندیم جیولن تھرو کےفائنل میں پہنچ گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ارشد ندیم نے آج (بدھ) کی صبح کوالیفائنگ مقابلوں میں 85.16 میٹر دور جیولن (نیزہ) پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وہ فائنل میں جگہ بنانے والے 12 ایتھلیٹس میں مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس 2020: اولمپک میڈل یا تمغے کی اصل قیمت کیا ہے؟

ارشد ندیم کو پاکستان کےلیے ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید قرار دیا جارہا ہے۔ جیولن تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست سے کوگا۔ ارشد نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جس فاصلے تک نیزہ پھینکا یہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی نہیں تھی اور وہ سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز فاصلے تک نیزہ پھینک کر ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

اسی کارکردگی کی بنیاد پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ واضٹ رہے کہ ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹوکیو اولمپکس:ارشد ندیم جیولن تھرو کےفائنل میں پہنچ گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!