ووٹ قومی امانت ہے، اس کا تقدس ہم سب پر فر ض ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

منڈی بہاو ¿الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020 )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ساجد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ قومی امانت ہے، اس کا تقدس ہم سب پر فر ض ہے، ووٹ کی اہمیت کے پیش نظر شہری اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل قومی ووٹرز ڈے کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد عمران، ڈی اے آئی محمد یوسف، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اورلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ساجد حسین نے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ہر مکتبہ فکر کے افراد کو ووٹ اندراج اور حق رائے دہی کے درست استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر ایجوکیشن کے ذریعے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی ضروری ہے تا کہ ووٹوں کے مسترد ہونے کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے جس کیلئے عوام الناس کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد عمران نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے جس کی بنیادی وجہ عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ نہ ہونا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہری عام انتخابات سے پہلے نا صرف اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں بلکہ اس سے ضروری آگاہی بھی حاصل کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں