load shedding

فنی خرابی کے باعث نیلم،جہلم بجلی گھر بند، لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

نیلم،جہلم بجلی گھر کی آبی سرنگ میں رکاوٹ کے باعث بجلی گھر بند کردیا گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق آبی سرنگ سے پانی رکاوٹ دور کرنے تک بجلی گھر بند رہے گا۔ بجلی گھر بند ہونے کے باعث 989 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

خیال رہے کہ نیلم،جہلم بجلی گھر کے 54 کلومیٹر لمبی آبی سرنگ سے پانی بجلی گھر تک لایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔ بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافے کے بعد بجلی کا شارٹ فال پہلے سے ہی 8 ہزار 911 میگا واٹ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب 30 ہزار 233 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں