رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لزبن: پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈو کی ایک معمولی حرکت نے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں یورو 2020 کے اسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ’ ایگوا ( پانی!)‘۔ دیکھتے ہی دیکھتے رونالڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

30 منٹ کی اس پریس کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کےبجائے پانی کو فرغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔

اس واقے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس میں آمد پر کھلاڑیوں کو کوکاکولا اور کوکا کولا زیرو کے ساتھ پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔ واضح رہے رونالڈو پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر پر جنک فوڈ کھانے اور کوکا کولا اور فانٹا پینے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!